اکبر بگٹی قتل کیس، عدالت کا پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم

پیر 7 اپریل 2014 11:26

اکبر بگٹی قتل کیس، عدالت کا پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق صدر آئندہ سماعت میں ہر صورت عدالت میں پیش ہوں بصورت دیگر ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پرویز مشرف کے عدالت سے مسلسل غیرحاضری کی بناء پر متعلقہ حکام کو ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاتھا