پرویز مشرف کیس کا اختتام بھی ریمنڈ ڈیوس معاملے جیسا ہوگا، خورشید شاہ
پیر 7 اپریل 2014 16:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف پر احسان کیا تھا اب لگتا ہے نواز شریف بھی ان کا احسان چکائیں گے اور ان کی رائے میں پرویز مشرف کیس کا اختتام بھی ریمنڈ ڈیوس معاملے جیسا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات کامیاب دیکھنا چاہتی ہے لیکن طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان سے مذاکرات میں فوج کو اعتماد میں رکھے کیونکہ بداعتمادی سے نظام کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی بار بار وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ہدایات لیتی ہے حالانکہ اسے کو بااختیار کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
خورشید شاہ
کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت طالبان سے بلیک میل ہونے کے بجائے برابری کی بنیاد پر مذاکرات کرے، حکومت اب تک 39 طالبان قیدی چھوڑ چکی ہے لیکن مخالف فریق کسی کو رہا نہیں کررہا، سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رہا نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی کہے گی یہ کیسے مذاکرات ہیں، ان کی رائے میں طالبان کو چھوڑنے کا فیصلہ حکومت کا ہے جب کہ امن زون کا مطالبہ ماننا خطرناک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں بے شک اعتماد میں نہ لیں لیکن اس سلسلے میں معلومات تو فراہم کرسکتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آصف زرداری نے جمہوریت بچانے کے لئے مل بیٹھنے کی پیش کش کی، چوہدری نثارعلی کو اس پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے اس پیش کش کا خیر مقدم نہ کرکے اپنی سوچ واضح کردی کہ وہ نظام بگاڑنا چاہتے ہیں اور وہ میاں نواز شریف کو وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرے گی، عوام نے مینڈیٹ پارٹی کو دیا ہے اور فیصلوں کا اختیار بھی اسے ہی ہونا چاہئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.