پرویز مشرف نے نواز شریف پر احسان کیا تھا ، اب نواز بھی احسان چکائینگے ، سید خورشید شاہ ،پرویز مشرف کیس کا اختتام بھی ریمنڈ ڈیوس معاملے جیسا ہوگا ، ، مذاکراتی عمل اورقیدیوں کی رہائی برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے ،اپوزیشن لیڈر ،حکومت ہمیں بے شک اعتماد میں نہ لیں ،معلومات تو فراہم کرسکتی ہے ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 7 اپریل 2014 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف پر احسان کیا تھا اب لگتا ہے نواز شریف بھی ان کا احسان چکائیں گے اور ان کی رائے میں پرویز مشرف کیس کا اختتام بھی ریمنڈ ڈیوس معاملے جیسا ہوگا ،طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی بار بار وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ہدایات لیتی ہے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات کامیاب دیکھنا چاہتی ہے تاہم طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان سے مذاکرات میں فوج کو اعتماد میں رکھے کیونکہ بداعتمادی سے نظام کو نقصان ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں بے شک اعتماد میں نہ لیں لیکن اس سلسلے میں معلومات تو فراہم کرسکتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آصف زرداری نے جمہوریت بچانے کے لئے مل بیٹھنے کی پیش کش کی، چوہدری نثارعلی کو اس پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہئے تھا تاہم انہوں نے اس پیش کش کا خیر مقدم نہ کرکے اپنی سوچ واضح کردی کہ وہ نظام بگاڑنا چاہتے ہیں اور وہ میاں نواز شریف کو وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔
انہوں نے کہا ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرے گی، عوام نے مینڈیٹ پارٹی کو دیا ہے اور فیصلوں کا اختیار بھی اسے ہی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل اورقیدیوں کی رہائی برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فری زون کا مطالبہ خطرناک کھیل ہوگا۔ طالبان اپنے بندے رہا کراتے جارہے ہیں جبکہ ہمارا کوئی رہا نہیں ہوا۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کو مذاکرات میں زگ زیگ والا معاملہ نہیں رکھنا چاہیئے جوکچھ ہورہاہے اس پرہمیں بھی اعتماد میں لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.