تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے دوران ایوان مچھلی بازاربن گیا

پیر 7 اپریل 2014 22:02

تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے دوران ایوان مچھلی بازاربن ..

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج میں تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس 2013 کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس 2013 قومی اسمبلی میں جیسے ہی پیش کیا گیا اپوزیشن نے شدید شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی، آرڈیننس کی شق وار منظوری کے خلاف ایوان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے شدید احتجاج کے ساتھ نعرے بازی بھی کی ، اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کے سامنے پھینک دیں جبکہ اس دوران بل کی مخالف میں حکومتی حلیف جماعت جے یو آئی نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا ۔

اپوزیشن اراکین نے احتجاج کے دوران اسپیکر کی ڈائس کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حکومتی اراکین بھی اسپیکر کا دفاع کرنے ڈائس کے سامنے آگئے تاہم اس دوران حزب اختلاف کے اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

متعلقہ عنوان :