Live Updates

پشاور، تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے ایم پی اے کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی

پیر 7 اپریل 2014 00:54

پشاور، تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے ایم پی اے کے ساتھ پولیس اہلکاروں ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) تحریک انصاف ناراض گروپ کے ایم پی اے جاوید نسیم کیساتھ پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی۔ناراض ایم پی اے کے سربراہ ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہ تھانے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ممبرصوبائی اسمبلی جاوید نسیم اپنے سیکرٹری کیساتھ ایک میٹنگ کیلئے رکشہ میں جا رہا تھا کہ خیبر بازار کے نزدیک پولیس نے چیک پوسٹ پر روکااور ان سے بد تمیزی کی ۔

ایم پی اے نے موٴقف اختیار کیا کہ میں نے اپنا تعارف اور اپنا کارڈ بھی دکھایا لیکن ان کے باوجود بھی پولیس نے میرے ساتھ بد تمیزی کی۔واقعہ کے بعد ناراض ایم پی اے کے سربراہ امتیاز شاہد دیگر ایم پی ایز ساتھیوں سمیت تھانے پہنچ گئے اور شکایت کیلئے سی سی پی او پشاور کیلئے تھانہ کابلی طلب کر لیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات