بھارتی میڈیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید،بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ گھر کے ہی شیر ہیں‘یووراج اور دھونی اپنی مدت پوری کرچکے‘ انہیں سنجیدگی سے ٹیم سے علیحدگی پر غور کرنا چاہئے‘ بھارتی بورڈ بھی ٹیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیلئے غور کرے‘ ٹائمز آف انڈیا
پیر 7 اپریل 2014 01:05
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) بھارتی میڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ گھر کے ہی شیر ہیں‘ بھارتی بورڈ کو اس شکست کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیلئے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی پیر کی اشاعت میں ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بھارتی بیٹس مینوں نے رنزبہت کم بنائے۔
جس کی وجہ سے بھارت میچ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی میڈیامیں یہ بحث بھی جاری ہے کہ شکست کے ذمہ دار یووراج سنگھ ہیں یادھونی؟ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز‘ ٹائمز آف انڈیا و دیگر ذرائع ابلاغ نے اس شکست پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم گھر کی ہی شیر ہے۔(جاری ہے)
پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل میں ہارنے کا جواز نہیں بنتا تھا۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ آخری 5 اوورز میں یووراج سنگھ‘ مہندرا سنگھ دھونی نے جس طرح کا کھیل پیش کیا ایسا کھیل تو کلب ٹیمیں بھی پیش نہیں کرتیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ اب وہ اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اور انہیں رضاکارانہ طور پر علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے۔ اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور ہر کوئی انفرادی کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دھونی کو بھی اب اپنی کپتانی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.