چائنہ پاکستان مارکیٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام پاکستان ایگری ایکسپو 2014ء جامعہ زرعیہ میں 28 مئی کو منعقد ہو گی

منگل 8 اپریل 2014 18:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) چائنہ پاکستان مارکیٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام ملک کی سب سے بڑی پاکستان ایگری ایکسپو 2014ء جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 28 مئی کو منعقد ہو گی جس میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی ادارے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے ۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایگری ایکسپو کے شاندار انعقاد کیلئے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نمائش کا انعقاد جامعہ کے نئے تعمیر کئے گئے ایکسپو سنٹر میں کیاجائیگا جس میں اہم حکومتی ، سیاسی و انتظامی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں کسان میلوں اور دیگر بڑے اجتماعات میں سائنسدانوں اور ماہرین زراعت کی ٹیکنالوجی کو ایک ہی چھت تلے نمائش کیلئے پیش کرنے کے انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی ہرسال تحقیق کی بنیادپر سامنے آنے والی نئی ، جدید و قابل عمل ٹیکنالوجی کو نمائشوں کے ذریعے عام کرنا چاہتی ہے تاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز ان سے استفادہ کرتے ہوئے بہتری کے راستے تلاش کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :