عابد شیر علی کا ذہنی توازن درست نہیں: شوکت یوسفزئی

منگل 8 اپریل 2014 19:09

عابد شیر علی کا ذہنی توازن درست نہیں: شوکت یوسفزئی

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پختونوں کے صوبے میں آ کر انہیں ڈاکو قرار دینا اچھی روایت نہیں ۔ عابد شیر علی اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کا ذہنی توازن درست نہیں انہیں پاگل خانے داخل کرانا پڑے گا۔ وفاقی وزیر مملکت کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بارے میں عابد شیر علی جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ بجلی چوری پنجاب میں ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :