کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے، 2 افراد زخمی

منگل 8 اپریل 2014 21:49

کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے، 2 افراد زخمی

کراچی / حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے علاقوں دادو،سکھر،شہداد کوٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر دھماکے کیے گئے، کراچی کے علاقے بفرزون میں آٹوپارٹس کی دکان پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا دھماکا گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک پر پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔حیدرآباد کے علاقوں لطیف آباد پونے 7 نمبر،سحرش نگرریلوے پھاٹک،وحدت کالونی اور گدوناکہ میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملے کیے گئے، حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حیدرآْباد کے ہی علاقے حسین آباد کے ریلوے ٹریک پر بھی کریکر حملہ کیا گیا تاہم حملے میں ریلوے ٹریک محفوظ رہا،اندرون سندھ کے علاقوں سکھر ،دادو اور شہداد کوٹ میں بھی کریکر حملے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :