لاہور ،ملتان روڈ پر دو افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ،زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا،وزیراعلیٰ کا لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا فوری نوٹس ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب

منگل 8 اپریل 2014 22:49

لاہور ،ملتان روڈ پر دو افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ،زخمی حالت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) ملتان روڈ پر ایور نیو اسٹوڈیو کے قریب د و افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں افراد فرار ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق خاتون دو بچوں کی ماں ہے اور وہ اس سے قبل بھی مقدمہ درج کر اچکی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اورلڑکی کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :