اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے دوران ایک اورتھپڑ پڑگیا،رکشہ ڈرائیورنے ہار گلے میں پہنانے کے بہانے تھپڑ مارکرکیجریوال کا گال سرخ کردیا

منگل 8 اپریل 2014 23:10

اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے دوران ایک اورتھپڑ پڑگیا،رکشہ ڈرائیورنے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے دوران پانچواں تھپڑپڑگیاتاہم اسی دوران تھپڑ رسید کرنے والے کو کارکنوں نے مارمارکرادھ مواکردیا اوربعدازاں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق تھپڑ کھانے کا حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سلطان پوری میں ایک عوامی ریلی کی سربراہی کررہے تھے،عام آدمیوں کی اس ریلی میں شریک ایک رکشہ ڈرائیور کو اروند کیجریوال سے نجانے کیا شکایت تھی کہ اس نے ایسا ہاتھ دکھایا کہ نہ صرف ان کا چہرہ ہی لال کردیا بلکہ اس سے ان کی بائیں آنکھ بھی زخمی ہوگئی، اب ایسی صورتحال میں دیگر عام آدمی کہاں چپ رہنے والے تھے، انہوں نے بھی رکشہ ڈروائیور کو بغیر پانی کے دھو ڈالا اور جب انہوں نے اچھی طرح ہاتھ صاف کرلئے تو اسے پولیس کے حوالے کردیا،یادرہے کہ اس سے قبل بھی اروند کجیریوال کا چاربارتھپڑرسید کیے گئے ایک شخص نے توان کے منہ پر سیاہی تک پھینک دی ۔