متحدہ عرب امارات اوربلیک واٹرکے درمیان سیکورٹی معاہدہ ،بلیک واٹر کے 800اہلکار تیل پائپ لائنوں، تجاری اور اقتصادی مراکز کی حفاظت کریں گے

بدھ 9 اپریل 2014 20:51

متحدہ عرب امارات اوربلیک واٹرکے درمیان سیکورٹی معاہدہ ،بلیک واٹر کے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے امریکہ کی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر سے معاہدہ کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت امارات نے بلیک واٹر کے سربراہ اریک پرنس سے معاہدہ کیا جس کی رو سے بلیک واٹر کے آٹھ سو اہلکار امارات میں عوامی تحریک کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ تیل کی پائپ لائینوں، تجاری اور اقتصادی مراکز کی بھی حفاظت کریں گے،ذرائع کے مطابق امارات نے بلیک واٹر کے مالک کی ایک اور کمپنی رفلکس رسپانس سے پانچ سو انتیس ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلیک واٹر کی جانب سے امارات کے لئے بھیجے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کا تعلق کولمبیا، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ملکوں سے ہے۔