اسرائیلی وزیراعظم کا اپنی وزارتوں کو فلسطین سے تعلقات منقطع کرنے کا حکم، فیصلے کے مطابق اسرائیلی وزراء فلسطینی حکام سے ملاقاتیں نہیں کرسکیں گے،یہ نچلی سطح پر انجام پائیں گی

بدھ 9 اپریل 2014 20:51

اسرائیلی وزیراعظم کا اپنی وزارتوں کو فلسطین سے تعلقات منقطع کرنے کا ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے کابینہ کی تمام وزارتوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کردیں ،اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہونے بدھ کو ایک بیان میں اسرائیلی کابینہ کی وزارتوں کو ہدایت دی کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اپنے روابط منقطع کردیں ، اس حکم کے مطابق یہ تعلقات صرف، سیکیورٹی کے شعبے اور سازباز مذاکرات سے متعلق بات چیت سے مختص ہوں گے اس بناء پر اسرائیلی وزارت دفاع جو فلسطینی اتھارٹی کیساتھ ساز باز مذاکرات کی نگراں اور ذمہ دار ہے ، فلسطینی علاقوں کے امور کا دفتر اور اسرائیلی مذاکرات کار زپی لیونی ، فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھ سکیں گی، اس فیصلے کے مطابق اسرائیلی وزراء کی فلسطینی حکام سے ملاقاتوں پر پابندی ہوگی اور یہ ملاقاتیں نچلی سطح پر انجام پائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :