امیگریشن افسرپرتشدد،بھارت نے تین اسرائیلی سفارتکاروں کا ملک بدرکردیا، تینوں سفارتکاروں کو فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا حکم ملاہے،ترجمان اسرائیلی سفارتخانہ

بدھ 9 اپریل 2014 21:43

امیگریشن افسرپرتشدد،بھارت نے تین اسرائیلی سفارتکاروں کا ملک بدرکردیا، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) بھارت نے نئی دہلی ائیرپورٹ پر امیگریشن افسرپر تشددکرنے والے تین اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت نے ایمیگریشن افسر کو نئی دہلی ائیرپورٹ پر تشدداورزدوکوب کرنے کے جرم میں تین غاصب صہیونی حکومت کے سفارتکاروں کو ملک سے نکال باہر کیا ،نئی دہلی میں غاصب صہیونی حکومت کے سفارت خانے کے ترجمان اوھاد اورساندی نے اپنے سفارتکاروں کی ملک بدری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس مسئلے میں ملوث غاصب صہیونی حکومت کے تین سفارتکاروں کو فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، نئی دہلی ایئر پورٹ کے پولیس عہدیدار نے کہا کہ ان تین سفارتکاروں نے ایئر پورٹ پر ایک ایمیگریشن افسر کو مارا پیٹا تھا اور اس کی توہین کی تھی اس لئے انہیں ہندوستان سے نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :