دولہا اور باراتی شادی کی تاریخ بھول کر ایک روز قبل ہی بینڈباجے کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ،”آپ لوگ ایک روز قبل کیوں آرہے ہیں “حقیقی صورتحال کا علم ہونے پر بارات شرمندہ واپس لوٹ گئی

بدھ 9 اپریل 2014 22:17

دولہا اور باراتی شادی کی تاریخ بھول کر ایک روز قبل ہی بینڈباجے کے ساتھ ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) نواحی قلعہ کالروالا میں دولہا اور باراتی شادی کی تاریخ بھول کر ایک روز قبل ہی بینڈباجے کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہو گئے ،حقیقی صورتحال کا علم ہونے پر بارات شرمندہ واپس لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ واقعہ قلعہ کالروالا میں پیش آیاجہاں چوہدری عنایت کے بیٹے محمد اویس کی شادی تھی لیکن تایخ بھول کر غلطی سے بارات کو ایک روز قبل ہی بڑی شان و شوکت سے روانہ کر دیا گیا اور دلہا سہرا سجائے بینڈباجے کے ساتھ دلہن لانے روانہ ہو ا گیا ۔

اس دوران کسی باراتی نے دلہن والوں کو بارات کی آمد سے آگاہ کیا تو وہ حیرت زدہ ہو گئے ۔ دلہن والوں نے کہا کہ آپ لوگ ایک روز قبل کیوں آرہے ہیں جبکہ دلہن تو شاپنگ کر نے گئی ہے ۔بعدازاں تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ دلہا کے والدین نے دیسی مہینے کی تاریخ طے کر رکھی تھی دراصل وہ تاریخ بھول گئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کر تے ہوئے بارات واپس لوٹ گئی اور اگلے روز دوبارہ پھر بارات آئی اور دلہن کو بیاہ کر لے گئی ۔