لیاری گینگ وار کے مبینہ ٹارگٹ کلر کی لاہور سے گرفتار ی ،نثار پٹھان اب تک 19افراد کو قتل کرچکا ہے ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘ذرائع

بدھ 9 اپریل 2014 23:28

لیاری گینگ وار کے مبینہ ٹارگٹ کلر کی لاہور سے گرفتار ی ،نثار پٹھان اب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لیاری گینگ وار کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر کو عامر روڈ شادباغ سے حراست میں لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر کا نام نثار پٹھان ہے جو لاہور میں اپنے ماموں کے گھر ٹھہرا ہواتھا اس کا ایک ساتھی کراچی میں پکڑا گیا جس کی نشاندہی پر اسے لاہور سے حراست میں لیا گیاہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ نثار پٹھان اب تک 19افراد کو قتل کرچکا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :