الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیدیا

جمعرات 10 اپریل 2014 18:55

الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیدیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کہتے ہیں جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے بل منظور نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل دو ہزار چودہ کو کالا قانون قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے تحفظ پاکستان بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔ تحفظ پاکستان بل ایک آمرانہ اقدام ہے تمام جماعتیں گول میز کانفرنس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔