لندن میں اماراتی خواتین پر حملہ کرنے والا ہتھوڑاگروپ گرفتار،تینوں افرادسے قاتلانہ حملے اورایک عورت سے چوری کے الزام کی پوچھ گچھ جاری ہے،پولیس

جمعرات 10 اپریل 2014 19:38

لندن میں اماراتی خواتین پر حملہ کرنے والا ہتھوڑاگروپ گرفتار،تینوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن کے ایک لگژری ہوٹل میں تین اماراتی خواتین پر قاتلانہ حملے کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان یں بتایاکہ گرفتار تین مردوں سے قاتلانہ حملے کے الزام میں تفتیش کی گئی ہے اور ایک عورت سے چوری شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے،بیان میں کہاگیاکہ پولیس ان گرفتار افراد سے مزید چوبیس گھنٹے تفتیش کرسکتی ہے اور اس وقت میں مشتبہ ملزموں کی ضمانت یا ان پر فوجداری فرد الزام لگانے کا فیصلہ کرنے تک چھتیس گھنٹے تک توسیع دی جاسکتی ہے،لندن پولیس کے مطابق ان تینوں اماراتی بہنوں فاطمہ ،یوہود اور خلود کی عمریں تیس اور چالیس کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروسطی لندن میں واقع چار ستارہ کمبرلینڈ ہوٹل کی ساتویں منزل کے ایک کمرے میں اتوار کو علی الصباح دوبجے کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔ہتھوڑے کے وار سے ان کے سر اور چہرے بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔تینوں زخمی خواتین وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے لیکن دو کو آنے والے زخم جان لیوا نہیں ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں سکیورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی، ہوٹل کے ترجمان نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں اس امر کی تصدیق کی ،ترجمان نے کہا کہ جس کسی نے بھی ہوٹل میں کسی کو مشکوک حرکات وسکنات کرتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ اس سے متعلق پولیس کو مطلع کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :