خیبرپختونخواحکومت نے کرپشن میں ملوث تمام صوبائی ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 10 اپریل 2014 20:57

خیبرپختونخواحکومت نے کرپشن میں ملوث تمام صوبائی ملازمین کی تفصیلات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) خیبرپختونخواحکومت نے کرپشن میں ملوث تمام صوبائی ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،حکومت نے ان تما م ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہے جن کے خلاف کسی مالی بدعنوانی کے سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہو، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے مطابق ایسے تمام ملازمین جن کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہو کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے مطابق صوبائی حکومت تمام انکوائریوں میں نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی شاہ فرمان کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ صوبائی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے واضح رہے کہ سندھ کے دورے کے دوران کے پی کے کے صوبائی وزراء شاہ فرمان اور محمد عاطف نے سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیاگیا پروٹوکول واپس کر دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :