پرویز مشرف کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے دبئی ان کے گھر منتقل کردیا گیا
جمعرات 10 اپریل 2014 22:03
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبعیت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں شارجہ کے ولسن اسپتال سے دبئی ان کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ انچارج ولسن اسپتال ڈاکٹر قیس کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ کی حالت میں کافی حد تک بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے، زریں مشرف کو اسپتال سے برج خلیفہ کے قریب ڈاؤن ٹاؤن کے گھر میں منتقل کیا گیا ہے۔
دبئی میں مقیم سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت 29 مارچ کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر شارجہ کے ڈبلیو ولسن اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر دائر کیے گئے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں لیکن والدہ کی طبیعت میں خرابی کے باعث انہوں نے اپنی والدہ سے ملنے کے لیے عدالت سے اجازت مانگی تھی جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر کا نام حکومت کی طرف سے ای سی ایل میں ڈالا گیا اور وہی ان کا نام نکالنے کا اختیار رکھتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت اس حوالے سے کئی اجلاس ہوئے جس میں لیگی رہنماؤں نے انہیں مشورہ دیا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے سابق صدر کو آگاہ بھی کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.