اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکا،14افراد گرفتار ،7 پوچھ گچھ کے بعد رہا تحقیقات کیلئے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ، عارف والا سے امرود لانے والے ٹرک کا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل ۔ اپ ڈیٹ

جمعرات 10 اپریل 2014 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایس پی کی سربراہی میں 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی، اسلام آباد پولیس نے 14افراد کو گرفتار کیا ، 7 کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحصیل عارف والا کے علاقے قبولہ سے 8 افراد کو گرفتار کیا ،گزشتہ روز واقعے کے بعد 5 افراد گرفتار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں آڑھتی اور امرود کی پیٹیاں لوڈ کروانے والے افراد شامل تھے، چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد پولیس ،سی آئی اے اور سی آئی ڈی مشترکہ طور شامل ہیں۔ ملتان میں بھی اسلام آباد پولیس کارروائی میں مصروف رہی۔جبکہ ذرائع کے مطابق عارف والا سے امرود لانے والے ٹرک کا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ،سی آئی ڈی پولیس نے ٹرک نمبر 1881 کے ڈرائیور کو کامونکی سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد پیر ودھائی فروٹ منڈی میں فروٹ منڈی دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں ڈی ایس پی راجا عقاب ، ایس ایچ او سبزی منڈی اسجد محمود شامل ہیں جبکہ ٹیم میں سی آئی ڈی ، آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :