توانائی کے متبادل وسائل اور ان کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار ،ضلع وسطی نے نجی اداروں کے اشتراک سے آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ما ڈل پا رک میں شمسی توا نا ئی کی پیداوار کا یو نٹ لگا کر اس کی ابتدا کی ہے،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 11 اپریل 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ما ڈل پا رک نا رتھ نا ظم آ با د زون میں مہمان خصو صی حق پرست رکن قو می اسمبلی فا روق ستا ر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ توانائی کے متبادل وسائل اور ان کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اوربلدیہ وسطی نے نجی اداروں کے اشتراک سے آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ما ڈل پا رک میں شمسی توا نا ئی کی پیداوار کا یو نٹ لگا کر اس کی ابتدا کی ہے ۔

اس مو قع پر اراکین اسمبلی ریحا ن ہاشمی ، آ صف حسنین ،جمال احمد ،علی رضا عابدی ،ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی کمال مصطفی ،میو نسپل کمشنر وسطی لطیف لو دھی کے علاوہ کورین کونسل جنرل سمیت مختلف اداروں کے افسران بھی شریک تھے ۔اس مو قع پر ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکے گی اور اس کے سا تھ طلبا کے لئے لیبا رٹری کی ضرورت کو بھی پورا کیا جا سکے گاجس سے طلبا شمسی توانائی کی پیداوار کا عملی مظاہرہ بھی دیکھیں گے اور اس کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد گا ر ثابت ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے ایڈ منسٹر یٹر کمال مصطفی نے کہا کہ ہم ریحا ن ہا شمی کے مشکور ہیں کے ان کی ذاتی دلچسپی اور کوشش سے بلدیہ وسطی میں شمسی توانائی کے یو نٹ کی تنصیب کی گئی اور مستقبل میں بلدیہ وسطی کے دیگر پا رکوں میں بھی اس قسم کے یو نٹس لگائے جائینگے ۔اس تقریب میں نظیر حسین یونیورسٹی, NEDیونیورسٹی ،WWFآ رگنائزیشن،سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندگا ن نے بھی شرکت کی ۔