آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی سپیشل برانچ حمیداللہ خان کو معطل کردیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے پیشہ وارنہ نا اہلی اور نا قص کارکردگی پر DSP سپیشل برانچ حمیداللہ خان کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ DSP سپیشل برانچ جب تھانہ بڈھ بیر میں بطورانوسٹی گیشن آفسر تعینات تھے تو اُن کو ایک اہم مقدمے کی تفتیش سونپی گئی تھی جسکا اُنہوں نے غلط خطوط پر ناقص تفتیش کی جسکی وجہ سے اس انتہائی اہم مقدمے میں گرفتار خطرناک ملزم کو فائدہ ہو کرر ہا ہوچکا تھا۔

چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اس سلسلے میں اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے آئی جی پی کو بھجوا ئی ۔جسکی روشنی میں آئی جی پی نے اُس وقت کے بڈھ بیر کے انوسٹی گیشن آفسر ،موجودہ DSP سپیشل برانچ کو فوری طور پر معطل کر دیااور ڈی آئی جی (DIG) انکوائری کو اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم بھی جاری کر دیاہے

متعلقہ عنوان :