موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں، آئندہ ہفتہ 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ وعالمی بینک سے 245 کروڑ ڈالرز کی آمد متوقع، معیشت میں استحکام اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز کی شرح میں مزیدکمی کا امکان
ہفتہ 12 اپریل 2014 02:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے،پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کو مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جسکے نتیجے میں ڈالر کی تنزلی کی شرح کی 98 روپے کی حد برقرار، جون تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید استحکام متوقع ہے کیونکہ آئندہ ہفتہ یورو بانڈز کی کامیابی سے 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ اور عالمی بینک سے 245 کروڑ ڈالرز کی ملک آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کامیاب مشترکہ حکمت عملی اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے واضح طور میں ملکی معیثت میں اعتدال اور بہتری کے اثرات نمایاں ہیں۔(جاری ہے)
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد اور حکومت کی جانب سے یورو بانڈز کے کامیاب اجراء سے ملک میں اقتصادی صورتحال میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے،پاکستان کی سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد کے ساتھ ہی ملک میں روپے کی قدر میں استحکام اوراس کے مقابلے میں ڈالرز کی قدر میں تنزلی کا عمل شروع ہو گیا تھا ۔
جس کاایک واضح ثبوت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور اس کی کم شرح کا برقرار رہنا ہے، ۔وزارت خزانہ کی جانب سے حالیہ دنوں یورو بانڈز کے کامیاب اجراء کے بعد آئندہ ہفتہ ملک میں 2 ارب ڈالرز متوقع ہیں جن کی آمدکے بعد ملک میں دیگر ذرائع سے بھی ڈالرز کی آمد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ وزارت خزانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں برس 30 جون تک امریکہ پاکستان کو کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 75 کروڑ امریکی ڈالرز جبکہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 170کروڑ امریکی ڈالرز مو صول ہونے کی توقع ہے جو کہ مجموعی طور پر 245 کروڑ امریکی ڈالرز بنتے ہیں ، اس رقم کے آنے سے نہ صرف ملکی معیثت میں مزید مضبوطی بلکہ روپے کی قدر میں مزید استحکام متوقع ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سبب بن گئی ہے۔ فی الوقت پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کو مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جسکے نتیجے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کی شرح کی 98 روپے کی حد برقرار ہے ۔گزشتہ چند یوم کے دوران ڈالر کی قدر میں تسلسل سے کمی کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گھبراہٹ بڑھ گئی ہے اور ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو زبردست مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
جن افراد نے گزشتہ چند ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ سے تقریبا30 کروڑ ڈالر کی خریداری کی ہوئی انہیں صرف گزشتہ تین دنوں میں 2 ارب70 کروڑ روپے کے بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ، وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا اگلا ہدف امریکی ڈالر کی قدر کو98 روپے سے مزید نیچے لانے کو مقرر کیا ہے جس کے باعث اس مشترکہ حکمت عملی کے تحت مئی کے مہینہ میں امریکی ڈالر کی قدر95-96 روپے کی سطح تک مزید نیچے آنے کی توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.