طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی ، کال کنیکٹ ہونے سے پہلے ہی غائب ہوگیا،ملائیشیا کا بوئنگ 777 آٹھ مارچ کو کوالالمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک لاپتا ہوگیا تھا ،رپورٹ

اتوار 13 اپریل 2014 14:31

طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی ، کال ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے کوپائلٹ نے طیارہ ریڈار سے اوجھل ہونے سے کچھ دیر قبل اپنے موبائل فون سے کال کی تھی تاہم کال کنیکٹ ہونے سے پہلے ہی طیارہ منظر سے غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا کہ جب طیارہ اپنا آدھا سفر طے کرچکا تھا اس وقت کوپائلٹ فاروق عبدالحامد کے موبائل فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم رابطہ فوراً ہی منقطع ہوگیا اوراس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہوگیا، تاہم خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معاون پائلٹ نے موبائل فون پر کس سے رابطے کی کوشش کی تھی۔

ملائیشیا کا بوئنگ 777 آٹھ مارچ کو کوالالمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کاتاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :