چلی ،جنگلات میں آگ لگنے سے تین افرادہلاک،100گھر تباہ، دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے ،درجہ حرارت میں اضافہ،امدادی کارروئیاں جاری ہیں،حکام

اتوار 13 اپریل 2014 16:51

چلی ،جنگلات میں آگ لگنے سے تین افرادہلاک،100گھر تباہ، دھوئیں کے گہرے ..

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)چلی کے جنوبی اور وسطی حصے کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابونہیں پایاجاسکا،بے قابو آگ کی زد میں آکر تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ کروڑوں کا نقصان ہوچکاہے،امدادی کارروئیاں جاری ہیں تاہم تیز ہواچلنے کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے،چلی کے جنگلات میں لگی بدترین آگ نے سو سے زائد گھروں کو ہڑپ لیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، آگ نے کئی ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آسمان پر دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے ، آگ لگنے کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو ریا ہے اور قریبی علاقے کے مکینوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز کی بڑی تعداد آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیز ہواوں کے باعث آگ پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔