ایران،امریکی شہری امیر حکمتی کی سزائے موت دس سال قید میں تبدیل،امیرحکمتی کو جاسوسی کے الزام میں ایرانی انقلابی عدالت نے سزاسنائی تھی،امریکہ کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم

اتوار 13 اپریل 2014 16:59

ایران،امریکی شہری امیر حکمتی کی سزائے موت دس سال قید میں تبدیل،امیرحکمتی ..

تہران/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ایرانی عدلیہ نے جاسوسی کے الزام میں قید ایرانی نژادامریکی شہری امیر حکمتی کی سزائے موت کو دس سال قید کی سزامیں تبدیل کردیا،امریکہ نے ایرانی فیصلے کا خیرمقدم کیاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ایک انقلابی عدالت نے امریکہ کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک ایرانی نڑاد امریکی کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے اسے دس قید میں تبدیل کرنے کاحکم جاری کردیا،امیرمیرزئی حکمتی کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے اور سی آئی اے اکے لیے جاسوسی کے جرم میں 2012سزائے موت سنائی گئی تھی،عدالت نے مجرم کو اللہ کی زمین پر فسادی اور محارب قراردیا تھااس سے قبل امریکہ نے کئی مرتبہ امیر حکمتی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ ان پر غلط الزامات عاید کیے گئے ہیں، امریکی میڈیا نے حکمتی کے خاندان کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ وہ افغانستان میں امریکی میرینز کے لیے عربی مترجم کے طور پرکام کرتے رہے ور وہ کئی ماہ قبل ایران میں اپنی دادی اماں سے ملنے کے لیے گئے تھے،ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے عمر قید کو سزامیں تبدیل کرنے کے ایرانی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے ایران دس سال کی سزابھی ختم کرکے جلد امیر حکمتی کو رہاکردے گا،بیان میں کہاگیاکہ امیرحکمتی بے گناہ ہیں اورانہوں نے تشددکیے جانے پر اعتراف جرم کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :