Live Updates

”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“،وزیراعلیٰ کی مظفرگڑھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر مقامی افراد سے سرائیکی میں گفتگو

اتوار 13 اپریل 2014 20:08

”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“،وزیراعلیٰ کی مظفرگڑھ کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج مظفرگڑھ میں ترکی کے بنائے گئے جدید ترین ہسپتال اور دریا کے کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دوران وہاں فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمارے پاس ایک امانت ہے اور جس محبت اور خلوص سے ترکی نے ہسپتال بنایا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس سے زیادہ محبت سے ہم اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے چلائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔بعدازاں انہوں نے دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا موقع پر جا کر جائزہ لیا اور متاثرین میں گھل مل گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد کو یقین دلایا کہ ”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“ جس پر مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”تہاڈا بہوں بہوں شکریہ کہ تساں ساڈا حال پوچھن آئے وے“۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :