پانچواں سرحدی محافظ تاحال لاپتہ،پاکستان سے احتجاج کریں گے،ایران،اغواء کاذمہ دارپاکستان،جمشید دانائی فرجیش العدل کے قبضے میں ہے،نائب ایرانی وزیرداخلہ

اتوار 13 اپریل 2014 20:29

پانچواں سرحدی محافظ تاحال لاپتہ،پاکستان سے احتجاج کریں گے،ایران،اغواء ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ایران نے ایک مرتبہ پھر پانچویں سرحدی محافظ کی تاحال رہائی نہ ہونے اوراس کے بارے میں کوئی معلومات نہ ملنے پر پاکستان سے اظہارناراضی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی ذمہ دارپاکستانی حکومت ہے،مستقبل قریب میں ایک ایرانی وفد اسی مسئلے پر بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا اورمغوی سیکورٹی گارڈکے معاملے پر پاکستانی اعلی حکام سے احتجاج کیاجائیگا،میڈیارپورٹس کے مطابق اتوارکو ایران کے نائب وزیرداخلہ علی عبداللہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ابھی تک پانچویں سرحدی محافظ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں اورنہ ہی اس کی حالت کے بارے میں پتہ چل سکاہے،انہوں نے کہاکہ مغوی جمشید دانائی فرتاحال لاپتہ ہے اوراس کے بارے میں درست اورتازہ معلومات نہیں مل سکیں،انہوں نے کہاکہ ایران جانتاہے دانائی فرپاکستان میں جیش العدل کے قبضے میں ہے،انہوں نے کہاکہ مغوی سرحدی محافظ کی ذمہ دارپاکستانی حکومت ہے،انہوں نے کہاکہ بہت جلد ایک ایرانی وفدپاکستان کادورہ کرے گاجس میں اہم معاملات سمیت پانچویں سرحدی محافظ جمشید دانائی فرکا مسئلہ بھی اٹھایاجائیگا،یادرہے کہ چند روزقبل پا نچ سرحدی محافظوں کے اغواء کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کرلی تھی اوربعدازاں چاراہلکاروں کو رہابھی کردیاگیاتھاجبکہ تنظیم نے پانچوں سرحدی محافظ کو قتل کرنے کا دعویٰ کیاتھالیکن اس کی لاش واپس نہیں کی گئی جس کے باعث ایران تشویش میں مبتلاہے۔