فاسٹ فوڈ آپ کو مایوسی اور سستی کا شکار کرتے ہیں، طبی ماہرین

پیر 14 اپریل 2014 14:56

فاسٹ فوڈ آپ کو مایوسی اور سستی کا شکار کرتے ہیں، طبی ماہرین

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ان کی یہ عادت انہیں سستی اور کاہلی کا شکار بنانے کے ساتھ ساتھ مایوسی میں مبتلا بھی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے جسمانی توانائی کم کرنے کے اثرات مسلسل برقرار رہتے ہیں چاہے آپ بعد میں صحت بخش غذا کا ہی استعمال کیوں نہ کرنے لگیں۔

چوہوں پر ہونے والے مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جنک فوڈ کا استعمال جسمانی وزن بڑھاتا ہے جبکہ اس سے سستی و تھکاوٹ کا غلبہ رہتا ہے اور عزم کی بھی کمی ہوجاتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار فاسٹ فوڈ کا استعمال زیادہ خطرناک نہیں تاہم اس کو طویل عرصے تک اپنا خوراک بنانے کا عمل آپ کو سستی اور تھکاوٹ میں مبتلا کر دے گاجبکہ موٹاپے کے باعث اس سے مختلف طبی مسائل بھی بڑھ جائیں گے۔