بھارت میں عام آدمی پارٹی بھی خاص نکلی، 86 امیدوار کروڑ پتی

پیر 14 اپریل 2014 15:01

بھارت میں عام آدمی پارٹی بھی خاص نکلی، 86 امیدوار کروڑ پتی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بھارت میں عام آدمی کی پارٹی بھی بڑی امیر ہے جن میں سے کئی ایک کے اثاثے تو کروڑوں میں ہیں۔عام آدمی کی جماعت سے ذہن میں غریب حقوق سے محروم اور بنیادی سہولتوں کے ترسے ہوئے لوگ آتے ہیں لیکن بھارت میں تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے جہاں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی میں بڑے بڑے امیر لوگ بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں لوک سبھا کی نشستوں کیلیے پہلے 5 مرحلوں میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے 200 امیدوار میدان میں آئے جن میں سے 86کے اثاثے دیکھ کر تو ہاتھوں کے طوطے ہی اڑ گئے۔

ایسوسی ایشن اف ڈیموکریٹک رائٹس کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے 86امیدواروں میں سے کچھ کے اثاثے اس طرح سامنے آئے ہیں۔ بنگلور سے امیدوار انفوسیس کے سابق عہدے دار بالاکرشنا کے اثاثے 189 کروڑ‘ مہاراشٹر کی انجلی کے19کروڑ‘ ریٹائر جنرل کادیان کے13کروڑ‘ اداکارہ و سیاستدان گل پناگ کے 12کروڑ‘ عام آدمی پارٹی کے نظریاتی پالیسیوں کے سربراہ یوگندرا یادو نے 2کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :