عوام نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کریں‘سید علی گیلانی

پیر 14 اپریل 2014 17:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بھارت کی غلامی سے نجات اور آزادی کے حصول کے اپنے جذبے کا واضح اظہار کریں۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لالپورہ لولاب میں تحریک حریت جموں و کشمیرکے زیر اہتمام ایک سیرت کانفرنس سے نئی دلی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف بنی آخر ﷺ کو اپنا رہبر و رہنماء تسلیم کرکے بھارتی تسلط سے آزادی سمیت زندگی کے ہر میدان میں جدوجہد جاری رکھنی چاہیے ۔

اس موقع پرتحریک حریت کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف صحرائی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے مکمل الیکشن بائیکاٹ کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حریت کے قیام کا واحد مقصد کشمیریوں کو دھوکے ا ورفریب کی سیاست سے بچاناہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نواز سیاسی پارٹیاں نیشنل کانفرنس،کانگریس،پی ڈی پی اور دیگرمقبوضہ علاقے میں صرف فساد برپا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :