یورپ کے 30بڑے بینکوں سے مزید 80ہزارملازمین برطرف،عالمی کسادبازاری کی وجہ سے مشکل فیصلے کرناپڑے،مستقبل میں ایسانہیں ہوگا،یورپی حکام
پیر 14 اپریل 2014 20:37
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) یورپ کے 30سب سے بڑے بینکوں نے اقتصادی بحران کے بعدکے دور میں اپنی مالی حالت بہتر بنانے کی کوششیں کرتے ہوئے گزشتہ برس بھی اپنے مزید 80ہزار ملازمین کو برطرف کر دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ کو ابھی تک گزشتہ اقتصادی بحران کے اثرات کا سامنا ہے، ان مالیاتی اداروں کو آمدنی میں کمی کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، ان کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے اپنے ملکوں میں ریگولیٹرز کو اس بات کا قائل کرنے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں کہ وہ اب اتنے بڑے نہیں رہے کہ ناکام ہو جائیں، یورپی بینک اس براعظم کے سب سے بڑے آجرین میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے حوالے سے ملنے والی بری خبروں کا سلسلہ گزشتہ برس تھمنا شروع ہو گیا تھا۔
یورپی یونین کے یورو زون کے مستقبل کے بارے میں خدشات کچھ کم ہوئے تو سٹاک مارکیٹوں میں 600 یورپی بینکوں کے انڈیکس میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو کاروباری بہتری کے لحاظ سے دیگر اقتصادی شعبوں میں بہتری کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھا، لیکن بینکاری کی صنعت میں مزید بہتری کے ان اشاروں کے باوجود یورپی منڈیوں میں اپنی حیثیت کے لحاظ سے 30 سب سے بڑے بینکوں نے صرف ایک سال کے دوران اپنے عملے میں مزید 80 ہزار کی کمی کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.