جیل میں قیدترکی کے کردرہنماء عبداللہ اوجالان نوبل انعام کے لیے نامزد

پیر 14 اپریل 2014 20:49

جیل میں قیدترکی کے کردرہنماء عبداللہ اوجالان نوبل انعام کے لیے نامزد

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) ترکی کے کرد رہنما عبداللہ اوجالان کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کردیاگیا،جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ اوجالان ترکی میں کردوں کی پی کے کے پارٹی کے سربراہ ہیں،کردستان عراق کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے بتایاکہ نوبل کمیٹی نے ان کی یہ درخواست منظور کرلی ہے کہ عبداللہ اوجالان کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا جاے۔

(جاری ہے)

عبداللہ اوجالان ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایمرہ آلی جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ترک حکومت کردوں کی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے عبداللہ اوجالان سے مذاکرات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :