صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائی سکیورٹی جیل بنائی جائے گی، محکمہ داخلہ جلد اراضی کی نشاندہی کرے‘شہبازشریف ،عوام کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
پیر 14 اپریل 2014 21:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء رانا ثناء الله خان، کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ جلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائی سکیورٹی جیل بنائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نئی ہائی سکیورٹی جیل کیلئے جلد اراضی کی نشاندہی کرے۔ انسداد دہشت گردی محکمے میں بھرتی ہونے والے عملے کو جدیدتربیت سے آ راستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے اینٹی گریٹڈ، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور کمیونیکیشن سینٹر پر دن رات کا م جاری ہے ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔شہر میں 1800جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے مقامات کا سروے مکمل کر لیا گیاہے۔اجلاس میں منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سولر پاور پارک کمپنی کی طرز پر علیحدہ کمپنی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.