خواتین کا قتل، سابق وزیراعظم کا ملزموں کو 53 لاکھ روپے جرمانہ

پیر 14 اپریل 2014 23:03

خواتین کا قتل، سابق وزیراعظم کا ملزموں کو 53 لاکھ روپے جرمانہ

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) شکار پور میں سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی سربراہی میں ہونے والے جرگے نے 2011ء میں تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزموں کو 53 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

شکار پور میں رشتے کے تنازع پر 2011ء میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آمنہ اور افروز بیگم سمیت تین خواتین کو قتل کر دیا تھا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی جس کے بعد سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی سربراہی میں ہونے والے جرگے نے ملزموں کو 53 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا، دو لاکھ روپے موقع پر ہی ادا کر دیئے گئے باقی رقم تین ماہ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :