الطاف حسین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اجرا کا معاملہ، ہائی کمیشن کا دفتر خارجہ سے رابطہ

پیر 14 اپریل 2014 23:18

الطاف حسین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اجرا کا معاملہ، ہائی کمیشن کا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈکے اجرا کے مسئلے پر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے دفترخارجہ سے رائے مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ہائی کمیشن کے مطابق دفترخارجہ کی رائے کے بعدپاسپورٹ اورشناختی کارڈکے اجراپرفیصلہ ہوگا۔ان ذرائع نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے قریبی رفقاکاپاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ ہے ، ذرائع ہائی کمیشن نے بتایا کہ ا لطاف حسین کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ کے اجراء کیلیے ابھی باضابطہ درخواست نہیں ملی ہے ،اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تاحال کوئی دستاویزات بھی جمع نہیں کرائی گئیں۔