کوٹلی‘ نصیر احمد راٹھور نے دوبرادریوں میں ناراضگی ختم کروا دی

منگل 15 اپریل 2014 14:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) پیپلز ٹریڈرزونگ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر نصیر احمد راٹھور نے محلہ بلیاہ کوٹلی راٹھور اور بٹ(لون) برادری کے مابین پائی جانے والی ناراضگی و رنجش کو ختم کر ادیا اور ان میں مکمل طور پر صلح ہو گئی یہ راضی نامہ حافظ قمر خورشید راٹھور کی شادی کے موقع پر ہوا راضی نامہ کا جرگہ مرکزی جامعہ غوثیہ مسجد بلیاہ میں منعقد ہوا راضی نامہ کے بعد دونوں خاندان آپس میں گل مل گے یاد رہے کہ تقریبا ایک سال سے دونوں خاندانوں کے درمیاں کشیدگی چل رہی تھی جو حافظ قمر خورشید کی شادی کے موقع پر صلح میں بدل گی اور دونوں خاندانوں کے آپس میں گل مل جانے سے شادی کی تقریب کو چار چاند لگ گے شہریوں اور دیگر فیملی کے افراد نے اس فیصلہ کو سہراتے ہوئے جرگہ کا شکریہ ادا کیا ۔