پی ڈی پی تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتی ہے‘حریت کانفرنس

منگل 15 اپریل 2014 14:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو کسی بھی حیثیت سے مختلف نہ قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مفتی محمد سعید نے نہ صرف اپنے دور میں بڑے بڑے عسکری کمانڈروں کو دھوکہ دے کر جاں بحق کروایا اور بدرا پائین ہندوارہ میں ماں بیٹی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری واقعے پر پردہ ڈالا۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا ہے کہ پی ڈی پی اگرچہ تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتی ہے البتہ اس پارٹی کے برسرِ اقتدار آنے سے کشمیر میں کچھ بھی بدلنے والا نہیں ہی۔

کشمیری قوم کی تمام مصیبتوں اور مشکلات کا روٹ کاز بھارت کا فوجی قبضہ ہے اور مفتی محمد سعید اس جبری قبضے کے سب سے بڑے وکیل اور حامی ہیں اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اس ناجائز قبضے کو مضبوط کرانے میں گزاری ہی۔

(جاری ہے)

ایاز اکبر نے کہاکہ پی ڈی پی خفیہ ایجنسیوں کی پیداوار ہے اور یہ پارٹی نیشنل کانفرنس سے کسی بھی حیثیت سے مختلف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مفتی محمد سعید نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے جگموہن کو گورنر بناکر یہاں بھیجا اور اْس نے ہزاروں کشمیریوں کا قتل عام کروایا۔

حریت ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اگرچہ قدم قدم پر کشمیری قوم کے ساتھ دھوکہ کیا اور محاذ رائے شماری کی تحریک کو بیچ کھا کر اقتدار حاصل کرلیا البتہ مفتی سعید اور ان کی پارٹی کشمیریوں کی موجودہ جدوجہد آزادی کے لئے زیادہ مہلک اور زیادہ نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں۔ این سی قیادت طفلانہ، بچگانہ اور جذباتی ہے اور وہ ریاستی پاور کا استعمال کرکے لوگوں کو خاموش کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہی، جبکہ مفتی سعید چالاک اور شاطر قسم کے سیاستدان ہیں اور وہ تحریک آزادی کشمیر کی بیخ کْنی کرنے کیلئے ایک طویل مدتی پالیسی پر کام کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ مفتی سعید کے پچھلے دورِ اقتدار میں بھی ان کا لب ولہجہ نرم رہا اور انہوں نے کئی خوشنما نعرے بھی بلند کئی۔ اْس نے کہا کہ مجاہدین کو اب جنگلوں میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے اور میں اسمبلی میں ان کے موقف کو آگے بڑھاوٴں گا البتہ بعد میں نہ صرف کئی اعلیٰ کمانڈروں کو دھوکے میں لاکر شہید کروایا بلکہ اس شخص نے تنازعہ کشمیر کے اسٹیٹس کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی پی کے دور میں بدرا پائیں ہندوارہ میں جب بھارتی فوج نے ماں بیٹی کی ایک دوسرے کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی تو مفتی صاحب نے اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ کی موجودگی میں یہ کہہ کر ساری قوم کو شرمسار کردیا کہ عصمت دری صرف ماں کی ہوئی ہی، بیٹی کی نہیں“۔ حریت ترجمان نے کہا کہ اس پارٹی نے پچھلی دفعہ بھی عوام کے جذبہ آزادی کا سہارا لیکر اقتدار حاصل کرلیا اور یہ پارٹی آج بھی ان ہی لائینوں پر کام کررہی ہی، جہاں مفتی سعید اور محبوبہ مفتی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی بات کرکے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وہاں اس پارٹی کے ایک اور اہم لیڈر مظفر حسین بیگ تحریک آزادی کے سلسلے میں مضامین لکھ کر اور شاعری کرکے فریب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

حریت ترجمان نے لوگوں کو کسی قسم کا دھوکہ کھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی سمیت کوئی بھی پارٹی کم ضرررساں نہیں ہی، الیکشن میں حصہ لینے والے سارے لوگ کشمیری قوم کے اجتماعی کاز کے دشمن اور غدار ہیں اور جو لوگ ان کو ووٹ ڈالتے ہیں وہ بھی شہداء کی قربانیوں کے ساتھ سودابازی کرنے کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :