3 نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس پر لگائی تھی، پرویز مشرف ، ایمرجنسی کا نفاذ حکم نامے میں شامل سول اور فوجی حکام کے مشورے سے کیا، سابق صدر کا اپنے وکلا کے ذریعے جاری بیان

منگل 15 اپریل 2014 19:38

3 نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس پر لگائی تھی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انھوں نے تین نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس پر لگائی تھی،اقدام سول اور فوجی حکام کے مشورے سے کیا،اپنے وکلا کے ذریعے جاری بیان میں پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کے وکیل ابراہیم ستی نے نظرثانی کیس میں ایمرجنسی کے نفاذ پر جو موقف اختیارکیا انھوں نے اس کی ہدایت نہیں دی تھی سچ یہ ہے کہ 3نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس پر لگائی۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کا نفاذ حکم نامے میں شامل سول اور فوجی حکام کے مشورے سے کیا۔ پرویزمشرف نے کہا کہ ایمرجنسی کی قومی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے توثیق کی تھی۔پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے ایک وضاحتی بیان سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ بطور آرمی چیف ایمرجنسی کے نفاذ کا صدابدیدی استعمال ان کی یعنی ابراہیم ستی کی قانونی سمجھ بوجھ تھی۔وزیراعظم کی ایڈوائس پر ایمرجنسی کے نفاذ کے عدالتی سوال پر جواب پرویز مشرف کی ہدایت نہیں تھی۔ابراہیم ستی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی اس وضاحت کو رکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔