لیبیامیں اردن کے سفیراغواء،ڈرائیورزخمی ہوگیا، اغوا کاروں نے فواز آیتان کی گاڑی پر حملہ کر کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور سفیر کواغوا کر کے لے گئے ،اردن نے اغواء کی تصدیق کردی، اپنے سفیر کی بازیابی کے اعلی حکام سے رابطے میں ہیں،وزارت خارجہ

منگل 15 اپریل 2014 21:00

لیبیامیں اردن کے سفیراغواء،ڈرائیورزخمی ہوگیا، اغوا کاروں نے فواز ..

طرابلس/عمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) لیبیا میں اردن کے سفیر فواز آیتان کو نقاب پوش مسلح افراد نے اغوا کر لیا ،کارروائی میں زخمی ہونے والے سفیر کے ڈرائیور کو ہسپتال میں داخل کر ادیاگیا،ادھراردنی حکومت نے اپنے سفیر کے اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لیبیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ اغوا کاروں نے سفیر فواز آیتان کی گاڑی پر حملہ کر کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور سفیر کواغوا کر کے لے گئے ، بیان کے مطابق منگل کی صبح اردنی سفیر کو اغوا کیا گیا ، اغوا کار دو عام گاڑیوں پر سوار تھے، اس کارروائی میں زخمی ہونے والے سفیر کے ڈرائیور کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے،دوسری طرف اردنی حکومت نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ،اردن کے ترجمان وزارت خارجہ صباح رفیع نے بتایاکہ اغوا کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،واضح رہے کہ لیبیا میں لاقانونیت کی کارروائیاں 2011 سے جاری ہیں،پچھلے سال لیبیا کے وزیر اعظم علی زیدان کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں کے بعد وزیراعظم کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے لیبیا کے عبوری وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے صرف دو روز قبل اپنے منصب سے استعفا دیا ہے۔ وزیر اعظم کے اہل خانہ تین دن پہلے باغیوں کیایک حملے کا نشانہ بنے تھے

متعلقہ عنوان :