طالبان کیساتھ حکومتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات جلد متوقع ہے،امید ہے طالبان دو روز میں جنگ بندی بارے جواب دیدینگے،مولانا سمیع الحق،طالبان کی اندرونی لڑائی کوبڑھا چڑھاکر پیش کیاگیا،طالبان شوریٰ کے اجلاس میں حکومت کیساتھ مذاکرات اورطالبان کے اندرونی اختلافات پر مشاورت ہورہی ہے، سربراہ جے یو آئی( س)

منگل 15 اپریل 2014 21:38

طالبان کیساتھ حکومتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات جلد متوقع ہے،امید ہے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات جلد متوقع ہے۔طالبان کے اندرونی لڑائی کوبڑھا چڑھاکر پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

طالبان شوری ٰ کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات اورطالبان کی اندرونی اختلافات پر مشاورت ہورہی ہے، گورنر ہاوٴس پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان کی شوری کے اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع اور طالبان گروپوں میں مصالحت پر مشاورت جاری ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اْمید ہے طالبان دو روز میں جنگ بندی کے بارے میں جواب دے دیں گے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اْمید ہے طالبان دو روز میں جنگ بندی کے بارے میں جواب دے دیں گے۔طالبان سے مثبت جواب کی توقع ہے امید ہے طالبان اورحکومت کے درمیان مذاکرات کاعمل جلدشروع ہوگا۔