دبئی کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگ گئی،جانی نقصان نہیں ہوا،بردبئی میں واقع راوی ریسٹورنٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ابتدائی تحقیقات

منگل 15 اپریل 2014 22:51

دبئی کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگ گئی،جانی نقصان نہیں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) دبئی میں مشہور ریسٹورنٹ میںآ گ لگ گئی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈکی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں،دبئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرواقعے کی تفتیش شروع کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کوشام کے وقت بردبئی میں واقعہ مشہورراوی ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی،آگ لگنے کے وقت ڈنر کے لیے لوگوں کا ہجوم تھا تاہم جیسے ہی آگ بھڑکی لوگ اپنی مددآپ کے تحت ہوٹل سے نکل کر دورچلے گئے اوراس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم ریسٹورنٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا.

(جاری ہے)

ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں عمارت سے آگ کی آسمان کو چھوتے بلند وبالا شعلے دیکھے جاسکتے تھے ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے شوقین افرادآگ کے بلند ہوتے شعلوں کی تصویریں کھینچ کراپنے اپنے پیج پر پوسٹ کرتے رہے، فائربریگیڈکی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرتقریباًپندرہ منٹ میں آگ پر قابو پالیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دبئی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ لگنے سے ہوئی ،یادرہے کہ روای ریسٹورنٹ دبئی میں انتہائی معروف ہے اوریہاں بھارتی اورپاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاح کھاناکھانے کیلئے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :