پٹہکہ نصیرآباد‘سنٹرل ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے غریب طلباء طالبات میں بیگ اور کتب تقسیم کا سلسلہ جار

بدھ 16 اپریل 2014 12:38

پٹہکہ نصیرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) سنٹرل ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے غریب طلباء طالبات میں بیگ اور کتب تقسیم کا سلسلہ جاری گزشتہ روز بھی مدار ،کڑیاں ،بالسیری کے سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں اور بچوں میں پروگرام منیجر فوزیہ نصیر اور اسٹنٹ پروگرام اعجاز عثمانی نے بیگ اور کتب کاپیاں تقسیم کئیں عوام کی طرف سے بھر پو خیر مقدم تفصیلات کے مطابق سنٹرل ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پٹہکہ نصیرآباد کے نواحی گاؤں مدار ،کڑیاں ،بالسیری کے سکولوں میں زیر تعلیم غریب بچوں اور بچیوں میں سکول بیگ کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی گئیں سنٹرل ایشیاء کی طرف سے دی جانے والی بکس اور بیگ کو پروگرام منیجر فوزیہ نصیر اسٹنٹ دائریکٹر اعجاز عثمانی تقسیم کر رہے ہیں اس موقع عوام علاقہ نے کہا کہ سنٹرل ایشیاء انسٹی ٹیوٹ علاقے میں بہتر انداز میں اپنے کام کو سر انجام دیتے ہوئے غریب لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب طلباء اور طالبات کو بیگ بکس اور دیگر ایشیاء دے کر ہم کے دل جیت لیے اس موقع پر مچھیارہ اور سچیاں کے طلبہ بھی تھے جن کو سنٹرل ایشیاء کی طرف سے بیگ ،کتابیں ،بکس پنسلیں فراہم کی گئیں یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سنٹرل ایشیاء ہر تعلیمی ادارے کے غریب اور یتیم طلبہ طالبات میں مفت بیگ اور بکس تقسیم کر کے غریب اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جس پر ہم ان کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں اس ادارے نے زلزلہ کے بعد بیشترتعلیمی اداروں کو چھتیں اور پانی جیسے مسلے کو حل کر کے فلاحی کاموں کو ترجیحی دے کر عوام کے دل جیت لیے-

متعلقہ عنوان :