Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور کے علاقے میں گندا پانی پینے اورزرعی اراضی تباہ ہونے کی خبر کا فوری نوٹس، علاقے میں صاف پانی فراہم کرنے اور زرعی اراضی کے بچاوٴ کے لیے فی الفور اقدمات اٹھا ئے جائیں‘ شہباز شریف

بدھ 16 اپریل 2014 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع راجن پور کے علاقے پچھادہ داجل میں گنداپانی پینے اورپانی کی کمی کے باعث زرعی اراضی تباہ ہونے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہاوٴسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورمحکمہ زراعت کے صوبائی وزراء اورسیکرٹریز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ علاقے میں صاف پانی فراہم کرنے اور زرعی اراضی کے بچاوٴ کے لیے فی الفور اقدمات اٹھا ئے جائیں۔انہوں نے راجن پور کی ضلعی انتظامیہ کو بھی علاقے کے رہائشیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی طورپراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات