خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کاطالبان کی قید میں اہم شخصیات کے بیٹوں اوروائس چانسلرکی فوری رہائی کا مطالبہ،طالبان سے مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کیلئے مذاکراتی ٹیم مین سیاستدانوں اور قبائلی مشران کو بھی شامل کیاجائے،اراکین اسمبلی کامطالبہ
بدھ 16 اپریل 2014 22:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں امن وامان پربحث کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے طالبان سے مذاکرات کامیا ب بنانے ،مذاکرات میں صوبہ اورفاٹا کے سیاستدانوں ومشران کو شامل کرنے ،طالبان کی قید میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور سابق گورنرپنجاب سلمان تاثرکے بیٹوں کی فوری رہائی سمیت صوبے میں بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کے فوری سدباب کا مطالبہ کیاہے ۔
سپیکراسدقیصرکے زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سکندرحیات شیرپاؤ نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات ضرورہونے چاہیے صوبے میں امن کاقیام ہر پختون کاخواب ہے مگران مذاکرات میں صوبے کی سیاسی قیادت اورفاٹا کے مشران کو نظرانداز کیاگیاہے ایسے میں مذاکرات کے دیرپا اثرات ونتائج ممکن نہیں کیونکہ یہاں جو مذاکرات ہورہے ہیں وہ بیوروکریٹ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہورہاہے ایسے میں مذاکرات کے نتائج سے امیدرکھنا حوصلہ افزانہیں انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی فضاکوسازگار بنانے اور اعتماد سازی کیلئے ضروری ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور سابق گورنرپنجاب سلمان تاثرکے بیٹوں سمیت وائس چانسلر اجمل خان کورہاکیاجائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.