وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 17 اپریل 2014 11:37

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شریک ہیں۔

اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجارہا ہے جو طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی، افغانستان میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات پر مشتمل ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئرنگ، طالبان سے مذاکرات اور ایران سے سرحدی تعلاقات پر بریفنگ دیں گے جبکہ مشر خارجہ سرتاج عزیز افغان صدارتی انتخابات پر بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :