کراچی،نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن ، لاکھوں روپے جرمانے

جمعرات 17 اپریل 2014 15:53

کراچی،نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن ، لاکھوں روپے جرمانے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیا ء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر 82دکا نداروں کا چالان 1لاکھ 86ہزارسوروپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میںآ رام با غ ۔

سول لا ئن۔گلشن اقبا ل۔جمشید کوآرٹرز ۔اورنگی۔گلبرک ۔بن قاسم اور شاہ فیصل کے علا قے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ۔

(جاری ہے)

54 دودھ فروش۔04اشیاء خوردونوش۔17مرغی فروش ۔02 پھل فروش ۔ 05سبزی فروش کے خلاف چالان کیے گئے،جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے پر 01دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جا ئز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :