گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جا ری رہے

جمعرات 17 اپریل 2014 16:01

سکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ساتوں اضلاع میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، بینک اور پیٹرول پمپس بند رہے،گلگت، ہنزہ نگر، غذر ، دیامر اور استور سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی دھرنے دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کا گلگت سوست سیکشن بھی بند کررکھا احتجاج ختم کرانے کیلئے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے مظاہرین کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں گندم پر سبسڈی کی بحالی، کرپشن کے خلاف سخت اقدامات، لوڈشیڈنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں فیس کے خاتمے سمیت 9 مطالبات شامل ہیں۔