صوبائی حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ،شہرام خا ن ترکئی،عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت اور صحت سے متعلق درپیش مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرصحت خیبرپختونخوا
جمعرات 17 اپریل 2014 20:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقدہ ایک کتاب”دی پرل آف آرتھوپیڈک ٹریننگ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں دوسروں کے علاوہ پرنسپل خیبر میڈیکل کالج ڈاکٹر اعجاز حسن،چیف ایگزیکٹو خیبر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عنایت شاہ روغانی،کتاب کے مصنف ڈاکٹر بشیر اعوان و دیگر متعلقہ افسران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
تقریب میں کتاب کے مصنف نے کتاب سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سینئر وزیر شہرام خان تراکئی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور صحت سے متعلق درپیش مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی وزارت انہوں نے چیلنج کے طور پر قبول کی ہے اور ذاتی مفاد ات کو بالائے طاق رکھ کر نیک نیتی اور خلوص دل سے اس محکمہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے ادارے اور ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ کا خیال رکھیں اور اس ضمن میں ڈاکٹروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہو تو صوبائی حکومت اس سلسلے میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی ہے اس لئے مذکورہ شعبہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور اچھے لوگوں کو سامنے لایاجائے گا۔تقریب کے اختتام پر خیبر میڈیکل کالج کے پرنسپل نے سینئر وزیر شہرام خان تراکئی اور کتاب کے مصنف کو شیلڈزپیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.